مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کیا واقعی کوئی یہ یقین کر سکتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟
کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج اور اپنی جماعت کے امیدواروں کی بدترین شکست پر شدید برہم ٹرمپ نے مزید کہا کہ رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج اتنے غلط کیسے ثابت ہو سکتے ہیں؟؟؟ اچانک گنتی میں شامل ہونے والے قبل از وقت ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ کامیابی ناممکن ہو گئی، چاہے کتنے ہی لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر کیوں نہ گئے ہوں۔ سارا معاملہ مشینوں سے متعلق ہے؛ ایسی مشینیں جن کی اہمیت خود ووٹر سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سی بی ایس نیوز نیٹ ورک نے ٹرمپ کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ڈیموکریٹس میرے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، ورنہ میں ہر چیز کو ویٹو کر دوں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ایران کا معاملہ ریپبلکنز کی شکست کے اسباب میں سے ایک تھا، لیکن امریکی عوام اس سلسلے میں ہماری کارکردگی کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ